ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں لوگوں کے پاس اے کے 47 گن ہونے کا الزام - کنڑا نیوز چینل ایڈیٹر کے خلاف بھٹکل پولیس اسٹیشن میں درج ہوئی شکایت

بھٹکل میں لوگوں کے پاس اے کے 47 گن ہونے کا الزام - کنڑا نیوز چینل ایڈیٹر کے خلاف بھٹکل پولیس اسٹیشن میں درج ہوئی شکایت

Sun, 29 May 2022 17:59:37    S.O. News Service

بھٹکل 29 / مئی (ایس او نیوز) حال ہی میں کورگ کے ایک اسکول میں بجرنگ دل کی طرف سے طلبہ کو ترشول تقسیم کرنے اور بندوق چلانے کی تربیت دینے کا جو تنازعہ کھڑا ہوا ہے اس پر مباحثہ کے دوران  ایک کنڑا  ٹی وی نیوز چینل  کے ایڈیٹر نے اشتعال انگیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ "بھٹکل والوں کے پاس اے کے 47 گن موجود ہے ۔"

     اس تبصرہ پر سخت نوٹس لیتے ہوئے بھٹکل کے وسیم منیگار نے ٹاون پولیس اسٹیشن میں  چینل کے ایڈیٹر  کے خلاف تحریری شکایت درج کروائی ہے ۔ اور مطالبہ کیا ہے کہ اس اشتعال انگیز تبصرہ پر قانونی کارروائی کی جائے ۔

    ٹی وی مباحثہ کی سی ڈی بطور ثبوت منسلک کرکے دی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ  اُن کے  تبصرہ  سے  بھٹکل کے تمام شہریوں کی ہتک ہوئی ہے ۔ اس طرح کے تبصرہ سے بالخصوص مسلمانوں کے خلاف دوسرے طبقہ کے ذہنوں میں شکوک و شبہات پیدا ہونگے اوراس سے  ہندو مسلمانوں کے بیچ تصادم  اور امن و امان کے لئے خطرہ پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔  اس لئے متعلقہ نیوز چینل کے ایڈیٹر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

خیال رہے کہ  پولس تھانہ میں شکایت درج کرنے والے وسیم منیگارایس ڈی پی آئی کے ڈسٹرکٹ  جنرل سکریٹری ہیں۔


Share: